رسول ﷺ کا ارشاد گرامی ہے: "تم لوگ جماعت کو لازم پکڑو اور فرقہ بندی سے بچو، ... جو شخص جنت کے درمیانی حصہ میں جانا چاہتا ہو وہ جماعت سے لازمی طور پر جڑا رہے"۔

[سنن الترمذی: ٢١٦٥، وصححه الألباني]

مطبوعات صوبائی جمعیت

صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی کے کئی شعبوں میں سے ایک اہم شعبہ ’’شعبۂ نشر واشاعت اور تحقیق وتالیف‘‘ ہے، اس شعبے کے تحت مختلف اہم ترین موضوعات پر درجنوں کتابیں اب تک لکھی اور تیار کی جاچکی ہیں، نیز مختلف قسم کے دعوتی پمفلٹ، فولڈر اور کتابچے وغیرہ بھی تیار کئے گئے ہیں اور مزید کتابوں کے ترجمے، تالیف اور ترتیب کا کام بحمدللہ جاری ہے۔

ذیل میں صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی کی مطبوعات آن لائن اور پی ڈی ایف میں مطالعہ کے لئے پیش کی جارہی ہیں۔

از یوسف الحمادی عشرۂ ذی الحجہ کے اہم شرعی وظائف
مترجم : الطاف الرحمن ابولکلام سلفی مؤلف :فضیلۃ الشیخ یوسف بن حسن الحمادی حفظہ اللہ
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۱۵
از صالح المنجد ایمان کی کمزوری
مترجم : شیخ محمد مقیم فیضی رحمہ اللہ مؤلف : شیخ صالح المنجد حفظہ اللہ
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۱۱۰
از شیخ عنایت اللہ مدنیؔ بھینس کی قربانی: ایک علمی جائزہ
مؤلف : شیخ عنایت اللہ مدنیؔ حفظہ اللہ

قربانی عربی زبان کے لفظ "قرب"سے نکلا ہے ،جس کے معنی ہیں "کسی شئے کے نزدیک ہونا” جبکہ شرعی اصطلاح میں : ذبح حیوان مخصوص بینۃ القربۃ فی وقت مخصوصیعنی مخصوص وقت میں اللہ کی بارگاہ میں قرب حاصل کرنے کےلئے مخصوص جانور ذبح کرنا "قربانی "کہلاتا ہے۔(درِمختار،جلد9،ص520)(کتاب الاضمیہ)۔پس عیدالاضحی وہ عید قربان ہے کہ بندے کو اللہ کے بہت قریب کر دیتی ہے اور بندے اور اللہ کے درمیان موجود سب دوریوں کو ختم کر دیتی ہے۔قرآن کریم نے قربانی کےلیے ’’ بهيمة الانعام‘‘ کا انتخاب کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے۔’’ اور وہ معلوم ایام میں بهيمة الانعام پر اللہ تعالیٰ کا نام ذکر (کرکے انہیں ذبح) کریں، پھر ان کا گوشت خود بھی کھائیں، اور تنگ دستوں اور محتاجوں کو بھی کھلائیں۔‘‘ خود قرآن کریم نے’’ الانعام ‘‘ کی توضیح کرتے ہوئے ضان، معز، ابل، اور بقر، چار جانوروں کا تذکرہ فرمایا ہے۔انہی چار جانوروں کی قربانی پوری امت مسلمہ کے نزدیک اجماعی واتفاقی طور پر مشروع ہے۔ ان جانوروں کی خواہ کوئی بھی نسل ہو، اور اسے لوگ خواہ کوئی بھی نام دیتے ہوں سب کی قربانی جائز ہے۔ قربانی کے جانوروں میں سے ایک جانور ’’بقر (گائے) ‘‘ہے۔ اس کی قربانی کےلیے کوئی نسل قرآن وسنت نے خاص نہیں فرمائی۔جبکہ بقر کی ہی نسل سے بھینس کی قربانی کے حوالے سے اہل علم میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض اس کے جواز کے قائل ہیں تو بعض عدم جواز کے۔ زیرنظر کتاب" بھینس کی قربانی، ایک علمی جائزہ" محترم ابو عبد اللہ عنایت اللہ مدنی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے بھینس کی قربانی کے مسئلہ پر مفیدعلمی بحث کی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مؤلف موصوف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین۔

مزید۔۔
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۲۲۴
از عنایت اللہ مدنی زکاۃ مختصر احکام و مسائل
مؤلف : شیخ عنات اللہ مدنی حفظہ اللہ

دینِ اسلام کا جمال وکمال یہ ہے کہ یہ ایسے ارکان واحکام پر مشتمل ہے جن کا تعلق ایک طرف خالق ِکائنات اور دوسری جانب مخلوق کےساتھ استوار کیا گیا ہے یعنی اسلام کےپانچ ارکان میں یہ ایک ایسا رکن اور فریضہ ہے جس کا تعلق حقوق اللہ اور حقوق العباد سے ہے ۔ دین فرد کی انفرادیت کا تحفظ کرتے ہوئے اجتماعی زندگی کوہر حال میں قائم رکھنے کاحکم دیتاہے۔اس کے بنیادی ارکان میں کوئی ایسا رکن نہیں جس میں انفرادیت کے ساتھ اجتماعی زندگی کو فراموش کیا گیا ہو۔انہی بینادی ارکان ِخمسہ میں سے ایک اہم رکن زکوٰۃ ہے۔عربی زبان میں لفظ ’’زکاۃ‘‘ پاکیزگی ،بڑھوتری اور برکت کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔جبکہ شریعت میں زکاۃ ایک مخصوص مال کے مخصوص حصہ کو کہا جاتا ہے جو مخصوص لوگوں کو دیا جاتا ہے ۔اور اسے زکاۃ اس لیے کہاجاتا ہے کہ اس سے دینے والے کا تزکیہ نفس ہوتا ہے اور اس کا مال پاک اور بابرکت ہوجاتا ہے۔ نماز کے بعد دین اسلام کا اہم ترین حکم ادائیگی زکوٰۃ ہے ۔اس کی ادائیگی فر ض ہے اور دینِ اسلام کے ان پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے جن پر دین قائم ہے۔زکوٰۃ ادا کرنےکے بے شمار فوائد اور ادا نہ کرنے کے نقصانات ہیں ۔قرآن مجید اور احادیث نبویہ میں تفصیل سے اس کے احکام ومسائل بیان ہوئے ۔جو شخص اس کی فرضیت سےانکار کرے وہ یقینا کافر اور واجب القتل ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ زکوٰۃ مختصر احکام و مسائل‘‘ ابو عبد اللہ عنایت اللہ سنابلی مدنی﷾ کی تالیف ہے۔ جس میں زکاۃ کا معنیٰ ومفہوم، اہمیت، نصاب، زکاۃ کی حقیقت، اقسام اور اس کے مصارف کو قرآن و سنت کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے اور مصنف موصوف کی تمام تحقیقی وتصنیفی،دعوتی وتبلیغی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین۔

مزید۔۔
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۱۶۰
از عبدالسلام سلفی کاموں کی ترجیحات
تفریغ : الطاف الرحمن بن ابولکلام سلفی مؤلف : شیخ عبدالسلام سلفی حفظہ اللہ
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۱۰
از شیخ ابو القاسم سیف بنارسی رحمہ اللہ قادیانیت کی حقیقت
مؤلف : شیخ ابو القاسم سیف بنارسی رحمہ اللہ
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۴۸۸
از عبدالقیوم بستوی امت محمدیہ کے فضائل
مؤلف : ڈاکٹر عبد القیوم بن محمد شفیع بستوی مدنیؔ
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۱۲۰
از علامہ بکر بن عبد اللہ ابو زید طالب علم کا زیور
مترجم : شیخ عنایت اللہ مدنیؔ مؤلف : علامہ بکر بن عبد اللہ ابو زید
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۱۱۲
از یوسف الحمادی ماہ رمضان اور نبی ﷺ کی سخاوت
مترجم : الطاف الرحمن ابولکلام سلفی مؤلف : فضیلۃ الشیخ یوسف بن الحمادی حفظہ اللہ
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۱۴
از عبدالسلام بن برجس سلفی دعوت کے اصول
مترجم : ڈاکٹر اجمل منظور مدنیؔ مؤلف : شیخ عبد السلام بن برجس آل عبد الکریم
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۷۲
از یوسف بن عبداللہ قیامت کی نشانیاں
مترجم : شیخ محمد مقیم فیضی رحمہ اللہ مؤلف : شیخ یوسف بن عبد اللہ بن یوسف الوابل
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۴۶۸
از محمد بن عبدالوہاب نجدی کتاب التوحید
مؤلف : شیخ الاسلام محمد بن عبدالوھاب رحمہ اللہ
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۲۷۷
از شیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ اسلام اور اھنسا(ھندی)
مؤلف : شیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۴۱
از ڈاکٹر سعید بن علی قحطانی اسماء حسنیٰ
مترجم : شیخ عنایت اللہ مدنی مؤلف : ڈاکٹر سعید بن علی قحطانی

اللہ تعالی ٰ کے بابرکت نام او رصفات جن کی پہچان اصل توحید ہے ،کیونکہ ان صفات کی صحیح معرفت سے ذاتِ باری تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوتی ہے ۔عقیدۂ توحید کی معرفت اور اس پر تاحیات قائم ودائم رہنا ہی اصلِ دین ہے ۔اور اسی پیغامِ توحیدکو پہنچانے اور سمجھانے کی خاطر انبیاء و رسل کومبعوث کیا گیا او رکتابیں اتاری گئیں۔ اللہ تعالیٰ کےناموں او رصفات کے حوالے سے توحید کی اس مستقل قسم کوتوحید الاسماء والصفات کہاجاتاہے۔ قرآن واحادیث میں اسماء الحسنٰی کوپڑھنے یاد کرنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے ۔ارشاد باری تعالی ہے: ’ وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا ‘‘اور اللہ تعالیٰ کے اچھے نام ہیں تو اس کوانہی ناموں سےپکارو۔اور اسی طرح ارشاد نبویﷺ ہے«إِنَّ لله تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا، مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الجَنَّةَ»یقیناً اللہ تعالیٰ کے نناوےنام ہیں یعنی ایک کم 100 جس نےان کااحصاء( یعنی پڑھنا سمجھنا،یادکرنا) کیا وہ جنت میں داخل ہوگا۔(صحیح بخاری )اسماء الحسنٰی کے سلسلے میں اہل علم نے مستقل کتب تصنیف کی ہیں اور بعض نے ان اسماء کی شرح بھی کی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ شرح اسماء الحسنیٰ کتاب و سنت کی روشنی میں‘‘ڈاکٹر سعید بن علی بن وہف الحقانی رحمہ اللہ کی تالیف ہے، اس کا اردو ترجمہ مولانا عنایت اللہ سنابلی مدنی صاحب نے کیا ہے۔جس میں سب سے پہلے یہ واضح کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اسماء توقیفی ہیں۔ مزید اس کتاب میں اسماء حسنیٰ پر ایمان کے ارکان، اللہ کے ناموں الحاد کی اقسا اور اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں کی بنظیر شرح کی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ صاحب تصنیف و مترجم کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور آخرت میں ان کی نجات کا ذریعہ بنائے ۔ (آمین)

مزید۔۔
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۳۰۴
از شیخ عنایت اللہ مدنیؔ داڈھی اسلامی فریضہ
مؤلف : شیخ عنایت اللہ مدنیؔ

اسلامی تعلیمات کے مطابق مردوں کے لئے داڑھی رکھنا واجب ہے،اور تمام انبیاء کرام کی متفقہ سنت اور شرافت و بزرگی کی علامت ہے اسی سے مردانہ شکل وصورت کی تکمیل ہوتی ہے‘ آنحضرت ﷺ کا دائمی عمل ہے اور حضور ﷺنے اسے فطرت سے تعبیر فرمایا ہے‘ لہذا اسلام میں داڑھی رکھنا ضروری ہے اور منڈانا گناہ کبیرہ ہے۔ مرد وعورت میں ظاہری تمیز کرنے کے لئے مرد کو داڑھی جیسے خوبصورت زیور سے مزین کیا ہے۔داڑھی مرد کی زینت ہے ،جس سے اس کا حسن اور رعب دوبالا ہو جاتا ہے۔ گویا کہ مرد وعورت میں ظاہری تمیز کرنے کے لئے مرد کو داڑھی جیسے خوبصورت زیور سے مزین کیا ہے۔داڑھی مرد کی زینت ہے ،جس سے اس کا حسن اور رعب دوبالا ہو جاتا ہے۔داڑھی خصائل فطرت میں سے ہے ۔ تمام انبیاء کرام داڑھی کے زیور سے مزین تھے۔یہی وجہ ہے کہ شریعت اسلامیہ نے مسلمانوں کو داڑھی بڑھانے اور مونچھیں کاٹنے کا حکم دیا ہے۔اللہ تعالی کی عطا کردہ اس فطرت کو بدلنا اپنے آپ کو عورتوں کے مشابہہ کرنا اوراللہ کی تخلیق میں تبدیلی کرنا ہے ،جو بہت بڑا گناہ ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ داڑھی اسلامی فریضہ اور مرد مومن کا شعار ‘‘ معروف مبلغ داعی،مصلح،مصنف کتب کثیرہ اور کالم نگار محترم ابو عبد اللہ عنائت اللہ سنابلی مدنی صاحب کی تصنیف ہے ۔ جس میں انہوں داڑھی کی اہمیت وفضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے فطرت کا عطیہ قرار دیا ہے۔مزید اس کتاب میں داڑھی کے اثبات میں دلائل کے انبار لگا دئیے ہیں۔ اللہ تعالیٰ محترم مصنف صا حب کے عمل وعمل اور زورِ قلم میں اضافہ فرمائے اور دین اسلام کےلیے ان کی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین۔

مزید۔۔
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۱۸۴
از ابو زید ضمیر جماعت اہل حدیث پر الزامات کا جائزہ
مترجم : ابو عبداللٰہ عنایت اللٰہ مدنی مؤلف : علامہ احمد بن محمد دہلوی مدنی رحمہ اللٰہ

جماعت اہل حدیث پر ہونے والے الزامات کے ازالہ کے بارے میں یہ ایک اہم اور گرانقدر رسالہ ہے، جس میں مؤلف موصوف نے مخالفین کے دس مشہور الزامات کا جائزہ لیا ہے اور کتاب و سنت اور جماعت اہل حدیث کے حقیقی منہج و عقیدہ کی روشنی میں ان کا ازالہ فرمایاہے، مثلاً جماعت اہل حدیث انگریزوں کا ایجاد کردہ ایک نیا فرقہ ہے، یا وہ رسول اللہ ، صحابہ و تابعین، اولیاء، علماء بالخصوص ائمہ اربعہ وغیرہم کی شانوں میں گستاخیاں کرتے ہیں ، ان کا مقام و مرتبہ تسلیم نہیں کرتے، یا اجماع کے منکر ہیں، یا یہ کہ وہ امت میں تفرقہ پیدا کرتے ہیں، اسی طرح وہ دہشت گردی کی تعلیم دیتے ہیں اورمسلمانوں کی تکفیر کرتے ہیںوغیرہ ۔ یہ اپنے موضوع پر مختصر مگر ایک جامع رسالہ ہے۔

مزید۔۔
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۷۲
از ڈاکٹر محمد غیث غیث خوارج اور ان کے اوصاف
مترجم : عقیل احمد حبیب اللہ مؤلف : ڈاکٹر محمد غیث غیث

ہر وہ شخص جو کسی ایسے امام کے خلاف خروج (بغاوت)کرے جس پرمسلمانوں کی جماعت متفق ہو خارجی کہلاتا ہے خواہ یہ خروج صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم، تابعین یا بعد کے زمانے کے خلفاء کے خلاف ہو۔ اور خوارج وہ لوگ ہیں جوکبیرہ گناہوں کی بنا پر اہل ایمان کو کافر شمار کرتے ہیں اور اپنی عوام پر ظلم وزیادتی کرنے والے امرء المسلمین پروہ خروج وسرکشی کرتے ہیں۔خوارج کی مذمت میں نبی کریم ﷺ سے بہت ساری احادیث وارد بھی ہوئی ہیں ۔ خوارج ایک ایسا فرقہ ہے جسے دین میں ظاہری دینداری سے مزین لوگوں نے ایجاد کیا۔ اہل علم نے ان کے عقائد ونظریات پر مستقل کتب بھی تصنیف کیں جن میں خوارج کی مختلف تعریفیں بیان کی ہیں۔ زیر نظر رسالہ ’’ خوارج اور ان کے اوصاف‘‘ متحدہ عرب امارات میں سلفیت کے علمبردار اور عالمِ اسلام کی ایک معتبر اور مستند علمی شخصیت ڈاکٹر محمد غیث غیث حفظہ اللہ کا مرتب شدہ ہے ۔ مرتب موصوف نے اس کتابچہ میں خوارج اور ان کے اوصاف کی نشاندہی کی ہے ۔یہ رسالہ اپنے موضوع پر ایک مستند، جامع اور اسلام میں سب سے خطرناک فرقہ اور بدعتی گروہ پر ایک مستند تحریر ہے۔اس رسالہ کی افادیت کے پیش نظر شیخ عقیل احمد بن حبیب اللہ حفظہ اللہ نےاسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔

مزید۔۔
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۱۱۲
از ڈاکٹر سعید بن علی قحطانی دعوت الیٰ اللٰہ
مترجم : ابو عبداللٰہ عنایت اللٰہ مدنی مؤلف : ڈاکٹر سعید بن علی قحطانی

یہ کتاب عالم اسلام کی معروف علمی و دعوتی شخصیت‘سیکڑوں کتابوں کے مصنف‘ صاحب’’ الحصن المسلم‘‘ فضیلۃ الشیخ دکتور سعید بن علی بن وہف القحطانی حفظہ اللہ کے علمی رسالہ’’الحکمۃ فی الدعوۃ إلی اللہ تعالی‘‘کے ایک حصہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس کتاب میں شیخ موصوف نے نہایت آسان اسلوب اور سلیس پیرائے میںملحدین، بت پرست کفار ومشرکین ، اہل کتاب یہود و نصاریٰ اور گنہ گار مسلمانوں کو دعوت دینے کے طریقے کی وضاحت فرمائی ہے اور اسے کتاب وسنت کے نصوص، استدلال واستنباط، آثار سلف اورعلماء محققین کے اقوال سے آراستہ کیا ہے اور ساتھ ہی مدعوین ومخاطبین ، بالخصوص منکرین خالق وصانع ،مادہ پرست الحادیوں اور یہود و نصاریٰ کے شبہات واشکالات کا دوٹوک ازالہ کیا ہے اورمسکت دلائل کی روشنی میں ان کی تردید کی ہے۔انسانی سماج کے مختلف طبقات کے لوگوں کو دعوت دینے کے طریقہ کی بابت یہ کتاب اردو زبان میں ایک مثالی شاہکار ہے، منہج سلف کے سچے اور مخلص داعیان و مصلحین کو اس سے استفادہ کرنا چاہئے۔

مزید۔۔
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۱۸۰
از علامہ احمد بن محمد الدہلوی تاریخ اہل حدیث
مترجم : ابو عبداللٰہ عنایت اللٰہ مدنی مؤلف : علامہ احمد بن محمد الدہلوی

تاریخ اہل حدیث کے موضوع پر یہ ایک جامع اور نہایت اہم کتاب ہے۔اس کتاب میں مؤلف رحمہ اللہ نے تاریخی تسلسل کے ساتھ بلا انقطاع عہد رسول ﷺ سے لیکر آج تک اہل الحدیث کی تاریخ بیان فرمائی ہے، نیز مستند اور ٹھوس دلائل اور حوالوں سے یہ ثابت کیاہے کہ حدیث رسول ﷺ میں ’’طائفہ منصورہ ‘‘ اور ’’فرقۂ ناجیہ ‘‘سے مراد اہل الحدیث ہیں، جونبوی پیشین گوئی کے مطابق اپنے آغاز سے لیکر آج تک اور قیامت تک حق پربالادستانہ قائم اور گامزن رہیں گے۔ اسی طرح اہل الحدیث کے منہج کی صحت وحقانیت پر روشن دلائل پیش کئے ہیں ، ساتھ ہی ائمہ اربعہ کے احترام کا وجوب، مروجہ مذاہب کا تاریخی جائزہ، مقلدین کے بے ثباتی، اتباع اور تقلید کے مابین فرق،اور بدعتیوں کی نشانیوں کی خوب وضاحت فرمائی ہے۔ نادانی اور عصبیت کی بنیادپراہل الحدیث کے خلاف بدزبانیاں کرنے والوں کے لئے یہ کتاب کسی اکسیر سے کم نہیں۔

مزید۔۔
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۱۷۰
از امام بر بہاری منہج سلف صالحین
مترجم : حافظ حامد محمود الخضری مؤلف : امام بر بہاری رحمہ اللہ

اللہ تعالی ٰ کے بابرکت نام او رصفات جن کی پہچان اصل توحید ہے ،کیونکہ ان صفات کی صحیح معرفت سے ذاتِ باری تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوتی ہے ۔عقیدۂ توحید کی معرفت اور اس پر تاحیات قائم ودائم رہنا ہی اصلِ دین ہے ۔اور اسی پیغامِ توحیدکو پہنچانے اور سمجھانے کی خاطر انبیاء و رسل کومبعوث کیا گیا او رکتابیں اتاری گئیں۔ اللہ تعالیٰ کےناموں او رصفات کے حوالے سے توحید کی اس مستقل قسم کوتوحید الاسماء والصفات کہاجاتاہے۔ قرآن واحادیث میں اسماء الحسنٰی کوپڑھنے یاد کرنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے ۔ارشاد باری تعالی ہے: ’ وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا ‘‘اور اللہ تعالیٰ کے اچھے نام ہیں تو اس کوانہی ناموں سےپکارو۔اور اسی طرح ارشاد نبویﷺ ہے«إِنَّ لله تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا، مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الجَنَّةَ»یقیناً اللہ تعالیٰ کے نناوےنام ہیں یعنی ایک کم 100 جس نےان کااحصاء( یعنی پڑھنا سمجھنا،یادکرنا) کیا وہ جنت میں داخل ہوگا۔(صحیح بخاری )اسماء الحسنٰی کے سلسلے میں اہل علم نے مستقل کتب تصنیف کی ہیں اور بعض نے ان اسماء کی شرح بھی کی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ شرح اسماء الحسنیٰ کتاب و سنت کی روشنی میں‘‘ڈاکٹر سعید بن علی بن وہف الحقانی رحمہ اللہ کی تالیف ہے، اس کا اردو ترجمہ مولانا عنایت اللہ سنابلی مدنی صاحب نے کیا ہے۔جس میں سب سے پہلے یہ واضح کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اسماء توقیفی ہیں۔ مزید اس کتاب میں اسماء حسنیٰ پر ایمان کے ارکان، اللہ کے ناموں الحاد کی اقسا اور اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں کی بنظیر شرح کی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ صاحب تصنیف و مترجم کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور آخرت میں ان کی نجات کا ذریعہ بنائے ۔ (آمین)

مزید۔۔
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۱۸۶
فہرست کتب
قرآن وعلوم قرآن
دورۂ علمیہ میں رجسٹریشن کے لئے یہاں کلک کریں رجسٹریشن فارم