رسول ﷺ کا ارشاد گرامی ہے: "تم لوگ جماعت کو لازم پکڑو اور فرقہ بندی سے بچو، ... جو شخص جنت کے درمیانی حصہ میں جانا چاہتا ہو وہ جماعت سے لازمی طور پر جڑا رہے"۔

[سنن الترمذی: ٢١٦٥، وصححه الألباني]

مطبوعات صوبائی جمعیت

صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی کے کئی شعبوں میں سے ایک اہم شعبہ ’’شعبۂ نشر(ھندی) واشاعت اور تحقیق وتالیف‘‘ ہے، اس شعبے کے تحت مختلف اہم ترین موضوعات پر درجنوں کتابیں اب تک لکھی اور تیار کی جاچکی ہیں، نیز مختلف قسم کے دعوتی پمفلٹ، فولڈر اور کتابچے وغیرہ بھی تیار کئے گئے ہیں اور مزید کتابوں کے ترجمے، تالیف اور ترتیب کا کام بحمدللہ جاری ہے۔

ذیل میں صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی کی مطبوعات آن لائن اور پی ڈی ایف میں مطالعہ کے لئے پیش کی جارہی ہیں۔

از ڈاکٹر محمد زیاوالرحمن قرآن کی شیتل چھایا (ھندی)
مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمن اعظمی حفظہ اللہ

دعوت و تربیت کے باب میں ہندی زبان میں یہ ایک نہایت انوکھی کتاب ہے جس میں مؤلف حفظہ اللہ نے قرآن کریم کی آیات،سیرت رسول ﷺ اور اسی طرح سلف صالحین کی زندگیوں کی روشنی میںتوحید باری تعالیٰ، یوم آخرت اور اللہ واحد کی عبادت و بندگی کے علاوہ اسلام کی صالح تعلیمات، سچائی، امن و سلامتی، حق وانصاف،سماج و سوسائٹی میں عمدہ اخلاق و کرداراوربندوں کے حقوق وغیرہ کی وضاحت فرمائی ہے۔یہ کتاب غیر مسلموں اور اسی طرح دعوتی میدان میں کام کرنے والوں کے لئے یکساں مفید ہے۔

مزید۔۔
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۱۶۰
از عبدالمعید مدنی جماعت اہل حدیث اور آزادیٔ وطن
مؤلف : عبدالمعید مدنی مدنی حفظہ اللہ
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۳۳
از شیخ شریم امام حرم شیخ کا اہم خطاب
مترجم : فضیلۃ الشیخ عبد المعید مدنی حفظہ اللہ مؤلف : امام حرم ڈاکٹر سعودبن ابراہیم الشریم حفظہ اللہ

یہ ایک اہم مختصر رسالہ ہے جو یکم نومبر ۲۰۱۰ء؁ کو امام حرم شیخ سعود بن ابراہیم الشریم حفظہ اللہ کی ممبئی آمد پرصوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی کے زیر اہتمام جامع مسجد اہل حدیث مومن پورہ ممبئی میں امام موصوف کے گرانقدر خطاب کااردو ترجمہ ہے، اس خطاب میں امام موصوف نے اہل حدیثان ہند سے اپنی دیرینہ اخوت، محبت ، بھائی چارگی اور والہانہ عقیدت کا اظہار فرمایا ہے، اور ہندوستان آمد پر سب سے پہلے اُن سے اپنی ملاقات کے شوق کا اظہار فرمایا ہے، ساتھ ہی ساتھ علمائے اہل حدیث کا سعودی عرب ، وہاں کے حکام و امراء اور علماءو اعیان وغیرہ سے دیرینہ گہرے تعلق کا ذکر فرمایاہے، اور اس بات کی وضاحت فرمائی ہے کہ اس والہانہ محبت وعقیدت کا سبب محض اہل حدیثوں کا خالص کتاب وسنت اور منہج سلف سے تمسک و التزا م ہےجس میں اہل حدیثان و سلفیان ہند اور علماء سعودی عرب متفق ہیں۔

مزید۔۔
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۲۴
از شاہجہاں پوری الارشاد الی سبیل الرشاد
مؤلف : مولانا حافظ حکیم ابو یحيیٰ محمد شاہجہاں پوری رحمہ اللہ

یہ کتاب تقلید و اجتہاد اور حدیث و رائے کے موضوع پر نہایت اہم ، مستند، مدلل اور بڑی سنجید تحریر ہے ، اس عظیم کتاب میں مؤلف رحمہ اللہ نے بڑی عرق ریزی و جاں سوزی سےاتباع سنت کا وجوب و التزام ،تقلید کی مذمت،اتباع اور تقلید میں فرق،اہل حدیث اور اہل تقلیدمیں فرق، اہل الحدیث کی قدامت و حقانیت، اتباع سنت سے متعلق سلف صالحین کا طرز عمل ،فقہی مذاہب کے شیوع کے اسباب،منع تقلید کی بابت ائمہ اربعہ رحمہم اللہ کی تصریحات، مسالک کا باہمی تضاد وتناقض، تقلید شخصی اور رائے پرستی کے فاسد نتائج،امام ابو حنیفہ اور حنفی مسلک کے سلسلہ میں مقلدین احناف کا طرز عمل ، اما م ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے قلیل الحدیث ہونے کے اسباب، حدیث رسول ﷺ سےبے اعتنائی کا انجام ،اہل حدیث کے ساتھ مقلدین کی زیادتی،ایذا رسانی اور بے بنیاد الزامات کی حقیقت اوردیگر بہت سارے شکوک و شبہات، مغالطوں اور غلط فہمیوں کاحددرجہ متانت سے ازالہ فرمایا ہے۔کتاب اپنے موضوع پر بے مثال شاہکار ہے، تقلیدو تعصب اور شخصیت پرستی میں ڈوبے ہوؤں کی رہنمائی کے لئے سنگ میل اور مینارۂ نور ہے۔

مزید۔۔
ناشر : صوبائی جمیعت اہل حدیث ممبئی صفحات : ۳۲۲
فہرست کتب
قرآن وعلوم قرآن
دورۂ علمیہ میں رجسٹریشن کے لئے یہاں کلک کریں رجسٹریشن فارم